فطری خوراک، منفی جذبات و خیالات اور غیر فطری طرزِ زندگی کینسر کا باعث بنتی ہے کیونکہ کینسر کا مریض نفسیاتی کمزوری کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت کی کمزوری کا بھی شکار رہتا ہے، کینسر میں مبتلا مریض کی زندگی کو فطرت کے قریب لاکر اور اس احساسات اور جذبات کو بہتر کونسلنگ دے کراگر فطری طریقہ علاج کے تحت علاج کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد بھٹی(صدر پوش)، پروفیسر ہومیو ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ(صدر ہومیو ونگ) ، ہومیو ڈاکٹر عبدالوحید قریشی(سیکریٹری انفارمیشن پوش)، حکیم ڈاکٹرحبیب الرحمن (صدر حکماء ونگ)، ڈاکٹر جمیل جعفری، حکیم ڈاکٹر نصیر احمد طارق،حکیم ڈاکٹر محمد افضل میو،حکیم ڈاکٹرمحمد ابو بکر، حکیم ملک محمد علی، حکیم حسام مبارک، ڈاکٹر فائزہ زریں اور ڈاکٹر نوشین نے پاکستان اورئینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پروفیشنلز"پوش" کے زیر اہتمام پومی کے تعاون سے پھیپھڑوں، چھاتی اور رحم کے کینسر کے موضوع پر منعقدہ 147واں پوش ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیلے رنگ کی سبزیوں اور پھلوںکا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے طب یونانی اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کوکینسرکے مریضوں کیلئے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان طریقہ علاج کے ذریعے کینسر کے مریض نارمل زندگی بسر کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد نکلیں، پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے مقبول ایپ کے استعمال کیلئے صارفین کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر وٹس ایپ کی مفت سروس کے خاتمے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
مالی افریقہ میں پچھلے سال ملنے والا چاند کا ایک ٹکڑا ایک نیلامی میں چھ لاکھ سے زائد ڈالر میں فروخت ہو گیا ہے۔وسٹن کی ’آر آر‘ نامی کمپنی کے مطابق چاند کے اس ٹکڑے کو اب ویت نام کے ’ٹام چک پگوڈا‘ نامی کمپلیکس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے نائب صدر بوبی لونگسٹن نے خریدار اور بچنے والے دونوں ہی کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ چاند کے ٹکڑے کو ویت نام کے اس کمپلیکس سے منسلک شخصیت نے خریدا ہے۔
’ٹام چک پگوڈا کمپلیکس‘ ویت نام کے جنوبی حصے کے ’نا ہام‘ نامی صوبے میں ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ چاند کا ٹکڑا اس پگوڈا میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا اور عام لوگ اسے دیکھ سکیں گے۔ پگوڈا در اصل بدھ مذہب میں عبادت گاہ کو کہا جاتا ہے اور جنوبی ویت نام میں موجود یہ ٹام چک پگوڈا کو ملک بھر میں کافی اہم مانا جانا ہے۔
بدھ راہب وہاں عبادت اور کائنات کے رازوں پر سوچ بچار کرنے کے مقصد سے جمع ہوتے ہیں۔
چاند کے اس ٹکڑے کو ’مون پزل‘ یا ’بواگابا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے چھ ٹکڑے ہیں جنہیں جوڑا جائے تو یہ پزل کی طرح ایک مخصوص شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کا وزن تقریباً ساڑھے پانچ کلو ہے۔ پھتریلی شکل میں یہ مادہ ماضی میں کسی وقت چاند کی سطح سے زمین کی طرف نکلا ہو گا۔ پھر یہ 384,000 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے زمین پہنچا اور یہ بھی حیرت کی بات ہے کہ زمین کی کشش ثقل کے سبب جب یہ تیزی سے زمین کی طرف گرا ہو گا تو اسے انتہائی اونچے درجہ حرارت کا سامنا رہا ہو گا۔ یہ موریطانیہ کے ایک ریگستان سے پچھلے سال ملا تھا۔
وزیراعظمعمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خاننے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.
وفاقی کابینہ متعدد معاملا ت پر اہم فیصلے کرے گی، اجلاس کے 10 نکاتی ایجنڈے میں 100 روزہ پلان پربریفنگ سر فہرست ہے، کراچی کی ٹرانسفارمیشن کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے.
اجلاس میں ممنوعہ بور کےاسلحہ لائسنسوں کی منسوخی پرنوٹی فکیشن کی معطلی کاجائزہ لیاجائے گا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن معاہدے کی منظوری دی جائے گی.
زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی اور ایل این جی ٹرمینلز پربریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے. وفاقی کابینہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لے گی جبکہ سی پیک سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے فیصلوں اور ای سی سی کے مختلف فیصلوں کی توثیق کرے گی. یاد رہے چند روز قبل انڈﺅنیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستاننے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی.
جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آیاکہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں، ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے. معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے8 ارب ڈالر تک کا قرض لے سکتا ہے، گزشتہ پروگرام کا حجم6 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پروگرام کے لیے بیس شرائط حکومت کے سامنے رکھی ہیں‘جن میں سرفہرست روپے کی قدر میں کمی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہے.
پولیس کی نئی وردی کا ڈیزائین تبدیل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا رنگ تبدیل کرلیا جائے گا،آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب امجدجاوید سلیمی نے پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے پرانی وردی تبدیل کر کے پولیس میں نئی وردی لاگو کی تھی جو کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کے لیے یکساں تھی مگرپولیس میں وردی کی تبدیلی کے حوالے سے کافی تحفظات پائے جاتے تھے، جس کے بعد پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وردی تبدیل کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں کیونکہ سروے میں 90 پولیس ملازمین میں موجودہ وردی کے حوالے سے تحفظات پائے گئے تھے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس وقت کے آئی جی پنجاب نے سال 2018 میں پولیس وردی تبدیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور سابقہ وردی بحال کرنے کا معاملہ اگلے سال تک چھوڑ دیا گیا ہے۔
وہ لاہور میں پولیس افسران سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وردی کے حق میں ہیں وہ بیٹھے رہیں لیکن جو اس کے خلاف ہیں وہ کھڑے ہو جائیں جس پر 95 فیصد پنجاب بھر سے آئے ہوئے انسپکٹرز کھڑے ہو گئے۔جس پر آئی جی پولیس نے وردی کی تبدیلی کا اعلان کردیا۔انکا کہنا تھا کہ پولیس کی نئی وردی کا ڈیزائین تبدیل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کا رنگ تبدیل کرلیا جائے گا۔