وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

by - 03:25



وزیراعظمعمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خاننے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کوآئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا.


وفاقی کابینہ متعدد معاملا ت پر اہم فیصلے کرے گی، اجلاس کے 10 نکاتی ایجنڈے میں 100 روزہ پلان پربریفنگ سر فہرست ہے، کراچی کی ٹرانسفارمیشن کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے.
اجلاس میں ممنوعہ بور کےاسلحہ لائسنسوں کی منسوخی پرنوٹی فکیشن کی معطلی کاجائزہ لیاجائے گا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائیڈرو کاربن معاہدے کی منظوری دی جائے گی.



زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی اور ایل این جی ٹرمینلز پربریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے. وفاقی کابینہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لے گی جبکہ سی پیک سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے فیصلوں اور ای سی سی کے مختلف فیصلوں کی توثیق کرے گی. یاد رہے چند روز قبل انڈﺅنیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستاننے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی.


جبکہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آیاکہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں، ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے. معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے8 ارب ڈالر تک کا قرض لے سکتا ہے، گزشتہ پروگرام کا حجم6 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا. ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پروگرام کے لیے بیس شرائط حکومت کے سامنے رکھی ہیں‘جن میں سرفہرست روپے کی قدر میں کمی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہے. 

You May Also Like

0 comments