دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ صرف 58گیندوں پر 79سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے اور اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی بابراعظم نے دنیائے کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی 26اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بھی ریکار ڈ توڑ دیا ،بھارتی بلے باز نے 27میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے ۔آج بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھویں ففٹی بھی سکور کی ۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہاہے کہ جب بھی گراﺅنڈ میں جاتا ہوں سوچتا ہو ں کہ اچھے سے اچھا پرفارم کرناہے ، ٹیم میں ہر لڑکا اچھی کارکردگی دکھا رہاہے جومثبت اشارے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کے کلین سویپ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جو کامیابی ملی اس پر اللہ کا شکرہے ، مجھے ٹیم کی جانب سے سپورٹ کیاگیا اورہر بندہ میر ے لئے دعا کررہاتھا ۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی گراﺅنڈ میں جاتا ہوں سوچتا ہوں کہ میں نے اچھے سے اچھا پرفارم کرناہے ، جومیر ے دل میں آتا ہے وہ کرتا ہوں اور ٹیم میں ہر لڑکا اچھا پرفارم کررہاہے جوکسی بھی ٹیم کیلئے اچھی علامات ہیں۔
India has set target to 378 runs in 50 overs. West Indies all team out in 153 runs in 36.2 overs.
India outstanding won by west-indies to 224 runs in the 4th ODI series and 2-1 lead in five matches series.
Scoreboard:
- Rohit Sharma 162 Runs.
- Ambati Rayudu 100 runs.
- Khaleel Ahmed (3/13)
- Kuldeep Yadav (3/42)
- Jason Holder 54 runs not out/
India won the 1st odi by 8 wickets
2nd Odi ended in a tie.
West-indies win the 3rd Odi by 43 runs.
India won the 4th Odi by 224 runs.
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔شعیب ملک بدھ کی صبح حیدر آباد دکن سے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ شعیب ملک ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کے میچز ختم ہوتے ہی ٹیم انتظامیہ کی اجازت سے بھارت روانہ ہوگئے تھے، جہاں وہ اپنے سسرال حیدرآباد میں اپنی اہلیہ کے پاس رہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں کسی بھی وقت بچے کی ماں بننے والی ہیں۔
ثانیہ اور سب سسرال والوں کی خواہش تھی کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اسپتال میں ہی مقیم رہیں۔ خوش خبری کا انتظار کرنے والے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے اب ٹی 20 سیریز میں ملک کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شعیب ملک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کیجواب میں کہا تھا کہ وہ واپس آرہے ہیں تاہم سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پہلے میچ کی پلینگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔اطلاعات کیمطابق شعیب ملک خوش خبری ملنے پر واپس سسرال جاسکتے ہیں۔
اکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں حریف ٹیم کو آﺅٹ کلاس کر دیا جس پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیک ہسی بھی شاہینوں کی کارکردگی کے معترف ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف آج جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے یہ دکھایا ہے کہ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کی بہترین اور نمبر ون ٹیم کیوں ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بلے باز قومی باﺅلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا جبکہ 8 کھلاڑی تو دوہرہ ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان پانچویں ون ڈے میں علیم ڈار کے فیصلے کی دھوم پوری دنیا میں مچی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کرنے میں مصروف ہے۔ سری لنکا اورانگلینڈ کے درمیان پانچویں ون ڈے میں دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیم ڈار نے برطانوی کھلاڑی لائم پلنکٹ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیدیا۔
علیم ڈار کی جانب سے آﺅٹ قرار دئیے جانے پر لائم پلنکٹ نے ریویو لے لیا جس کیساتھ ہی تیز بارش شروع ہو گئی اور ہر کوئی میدان سے باہر بھاگ گیا مگر یہ کیا، علیم ڈار شدید تیز بارش میں بھی گراﺅنڈ میں کیوں کھڑے ہیں؟
علیم ڈار نے شدید تیز بارش کے باوجود بھی میدان سے باہر جانا مناسب نہ سمجھا اور تھرڈ امپائر کے اشرے کا انتظار کرنے لگے اور جیسے ہی اس نے علیم ڈار کے فیصلے کی توثیق کی تو انہوں نے شدید تیز بارش میں ریویوڈ فیصلہ سنانے کے بعد ہی قدم پویلین کی جانب اٹھائے۔
آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبیٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیر طریقے سے رن آﺅ ٹ ہوگئے ۔ کھیل کے تیسرے دن 53ویں اوور میں پیٹر سڈل کی ایک گیند اظہر علی کے بلے کا کنارہ لے کرتھر ڈ مین باﺅنڈری کی جانب گئی اور باﺅنڈری کے بالکل قریب جاکر رک گئی ،اظہر علی اور اسد شفیق کے خیال میں گیند باﺅنڈری پار کرگئی تھی اور جب مچل سٹارک نے بال واپس وکٹ کیپر ٹی پین کی جانب پھینکی تو دونوں بلے باز وکٹ کے درمیان میں بت بنے کھڑے تھے اور ٹم پین نے وکٹ گرا کر اظہر علی کو64رنز پر پوویلین واپس بھیج دیا ۔
یاد رہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میںپاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز پر آﺅٹ ہوگئی ،کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، حارث سہیل 17 اور اظہر علی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم نیتھن لیون نے حارث سہیل کو اپنے سکور میں اضافہ کیے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔
کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی، ایرن فنچ 39 اور مچل اسٹارک 34 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 145 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس نے 5، بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دن کے اختتام تک پاکستان بھی دوسری اننگز میں اپنی دو وکٹیں گنواچکا تھا، فخرزمان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
کھیل کے پہلے روز نیتھن لیون نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی آدھی ٹیم کو صرف 57 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94،94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور مستحکم کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، لیبسچگنی نے 3 ، مچل مارش اور مچل سٹاک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔
آسٹریلیا کے سپن باﺅلر ناتھن لیون نے 20 ہزار گیندیں کروانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، ان گیندوں میں انہوں نے ایک بار بھی ’ نو بال‘ نہیں کی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں جاری ہے جس میں گرین شرٹس کی گرفت مضبوط ہے اور شاہین اپنی بلے بازی کے خوب جوہر دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں آسٹریلین باﺅلر ناتھن لیون بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں مصروف ہیں۔ وہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 20 ہزار گیندیں کراچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی 20 ہزارویں گیند اسد شفیق کو پھینکی جس پر کوئی رن سکور نہیں ہوا۔ 69 ویں اوور کی تیسری اور لیون کے کیریئر کی 20 ہزار گیندوں کے دوران ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا جب لیون نے فرنٹ لائن سے باہر پیر رکھ کر امپائر کو نوبال کی آواز لگانے کا موقع فراہم کیا ہو۔
ناتھن لیون اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف وہ اپنا 80 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 31 اگست سے 3 ستمبر 2011 کے دوران سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ناتھن لیون آسٹریلیا کی جانب سے 15 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وہ کارنامہ سر انجام د ے دیا جو اس سے قبل کوئی پاکستانی فاسٹ باﺅلر نہیں کرپایا تھا ۔28سالہ محمد عباس کو منگل کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں تیز ترین 50وکٹوں کا وقاریونس ، محمد آصف اور شبیر احمد کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار تھی اور انہوں نے کینگرو اوپنر عثمان خواجہ کو وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروا کر یہ کارنامہ سر انجام دے دیا ۔
،عباس یہ کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے صرف 9 میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کر کے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا ہے جب کہ وقار یونس ، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10، 10 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا اور اب عباس بھی آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کے دسویں میچ میں اس ریکارڈ میں شراکت دار بن گئے ہیں۔
عباس اب تک10ٹیسٹ میچز میں 15.94کی اوسط سے54وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ پاکستان کے پہلے فاسٹ باﺅلر ہیں جنہوں نے اپنے پہلے 10ٹیسٹ میچز میں اتنی وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس سے قبل ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے اور پاکستان نے میچ میں137رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش نے 20 کے مجموعی سکور سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو فنچ 7 اور مارش صفر رنز پر کریز پر موجود تھے۔
دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، وہ 3 رنز بنا سکے۔ٹریوس ہیڈ 14 اور مچل مارش 13 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ایرون فنچ 39رنز بنا کر بلال آصف کا پہلا شکار بنے جنہوں نے لنچ سے پہلے آخری اوور میں کپتان ٹم پین کو بھی پوویلین بھیجا،لبسچینی رن آﺅٹ ہوئے جبکہ لیون کو بلال آصف نے بولڈ کیا، محمد عباس نے سٹارک کو آﺅٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری مرتبہ اننگز میں5وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے لیے محمد عباس نے5،بلال آصف نے3اور یاسر شاہ نے 1 وکٹ لی۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا بھارتی اوپننگ بلے باز روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ون ڈ ے ٹورنامنٹ میں سابق کپتان سلمان بٹ نے واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف89گیندوں پر16چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے سے121رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
یہ 34سالہ سلمان بٹ کی لسٹ اے کرکٹ میں 23ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں خرم منظور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارتی اوپنرروہت شرماکا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ اب تک 198لسٹ اے میچز کی196اننگز میں 46.28 کی اوسط سے8285رنز سکور کرچکے ہیں جس میں23سنچریاں اور45نصف سنچریاں شامل ہیں۔
لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں سلمان بٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کےساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھے جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور بابر اعظم18، 18سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ17سنچریوں کے ساتھ چھٹے ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راﺅنڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر ساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پرآٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔