پاکستان کی شاندار کامیابی پر مائیک ہسی نے حیران کن بات کہہ دی، جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

by - 22:03

اکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں حریف ٹیم کو آﺅٹ کلاس کر دیا جس پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیک ہسی بھی شاہینوں کی کارکردگی کے معترف ہو گئے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف آج جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے یہ دکھایا ہے کہ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کی بہترین اور نمبر ون ٹیم کیوں ہے۔


واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بلے باز قومی باﺅلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا جبکہ 8 کھلاڑی تو دوہرہ ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔

You May Also Like

0 comments