اسلام کے مطابق کلونجی میں ہر مرض کی دوا ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟

by - 21:58


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کلو نجی کو موت کے سوا ہر مرض کا علاج قرار دیا گیا ہے، لیکن اس ضمن میں یہ سوال ضرور ذہن میں اُبھرتا ہے کہ بظاہر معمولی سی دکھائی دینے والی یہ چیز ہر بیماری کا علاج کیونکر ہو سکتی ہے، جبکہ ہم جانتے ہیں کہ بیماریوں کی تعداد اور اقسام شمار سے باہر ہیں۔ علماءو حکماءاس اہم نقطے کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کلونجی میں ہر مرض سے شفاءہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر بیماری کے لئے صرف اس کا ہی استعمال کر لیا جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے دیگر اشیاءو ادویات کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔




کلونجی کو ثابت یا پسی ہوئی حالت میں استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے کھانے یا پانی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا تیل بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ متعدد بیماریوں کے علاج کے لئے پسی ہوئی کلونجی کو زیتون کے تیل میں مکس کرکے یہ قطرے ناک میں ڈالے جاتے ہیں۔


کلونجی صرف طب نبوی میں ہی ایک اہم مقام نہیں رکھتی بلکہ جدید دور کی ادویات میں بھی اس کا استعمال عام ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے کلونجی کے فوائد پر بہت سی تحقیقات کی ہیں او راسے جوڑوں کے درد، کھانسی اور سانس کی بیماری سمیت کئی بیماریوں کے لئے مفید قرار دیا گیا ہے۔

You May Also Like

0 comments