آپ موبائل فون سے ایپ ڈیلیٹ کردیں تو وہ تب بھی آپ کی جاسوسی کرسکتی ہے، کیسے روک سکتے ہیں؟

by - 22:32


سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)بہت سی ایپس ایسی ہوتی ہیں جن سے تنگ آ کر ہم انہیں اَن اِنسٹال کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو گیا، مگر ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ایپس اَن انسٹال ہو جانے کے باوجود ہماری جاسوسی جاری رکھتی ہیں۔ اسی لیے تو ایسا ہوتا ہے کہ بعض اوقات جو ایپ آپ اَن انسٹال کر چکے ہوتے ہیں اس کی طرف سے کوئی پیغام یا اشتہار آپ کے موبائل فون پر ظاہر ہو جاتا ہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اَن انسٹال کرنے کے باوجود وہ ایپ کسی نہ کسی صورت آپ کے فون پر موجود بھی ہے اور آپ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر بھی رکھے ہوئے ہے۔



یہ ایپس عام طور پر androidآپریٹنگ سسٹم کے ’پش نوٹیفیکشن‘ فیچر کا غلط استعمال کرتے ہوئے اَن انسٹال ہونے کے باوجود آپ کے فون پر موجود رہتی ہیں۔ یہ وہ فیچر ہے جس کے ذریعے نئی ای میل یا چیٹ وغیرہ کے بارے میں آپ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ اسی کے ذریعے ایپ ڈویلپرکی جانب سے آپ کو پیغام بھیجا جا رہا ہوتا ہے کہ آپ اس کی ایپ اپ ڈیٹ کر لیں اور ایپ کی جانب سے دیگر نوعیت کے نوٹیفیکشن بھی آپ کو بھیجے جا رہے ہوتے ہیں۔



جب ڈویلپر کی جانب سے میسج بھیجا جاتا ہے اور ایپ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ ایپ کو اَن انسٹال کر دیا گیا ہے ۔ اس سے ڈویلپر کو یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ فلاں موبائل فون نمبر کی جانب سے ایپ اَن انسٹال کردی گئی ہے۔ اس کے بعد صارف کو نظر میں رکھا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے پیغام بھی بھیجے جاتے ہیں۔

اگرچہ یہ صورتحال ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کی پالیسی کے خلاف ہے لیکن پھر بھی یہ سلسلہ جاری ہے کہ اَن انسٹال کیے جانے کے بعد باوجود ایپس کسی نہ کسی صورت آپ کے موبائل فون کی نگرانی جاری رکھتی ہیں۔ اگر آپ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اپنی گوگل سیٹنگز میں Ad Personalization کی آپشن ڈس ایبل کردیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کی منفرد ایڈورٹائزنگ آئی ڈی خفیہ ہوجائے گی اور اَن انسٹال کی جانے والی ایپس اس کا سراغ نہیں لگا سکیں گی۔ اگرچہ یہ صورتحال ایپل اور گوگل جیسی کمپنیوں کی پالیسی کے خلاف ہے لیکن پھر بھی یہ سلسلہ جاری ہے کہ اَن انسٹال کیے جانے کے بعد باوجود ایپس کسی نہ کسی صورت آپ کے موبائل فون کی نگرانی جاری رکھتی ہیں۔ اگر آپ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اپنی گوگل سیٹنگز میں Ad Personalization کی آپشن ڈس ایبل کردیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کی منفرد ایڈورٹائزنگ آئی ڈی خفیہ ہوجائے گی اور اَن انسٹال کی جانے والی ایپس اس کا سراغ نہیں لگا سکیں گی۔


You May Also Like

0 comments