وہ باﺅلر جس نے 20 ہزار گیندین پھینکیں لیکن آج تک ایک بھی’ نوبال‘ نہیں کی

by - 03:02



آسٹریلیا کے سپن باﺅلر ناتھن لیون نے 20 ہزار گیندیں کروانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، ان گیندوں میں انہوں نے ایک بار بھی ’ نو بال‘ نہیں کی۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں جاری ہے جس میں گرین شرٹس کی گرفت مضبوط ہے اور شاہین اپنی بلے بازی کے خوب جوہر دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں آسٹریلین باﺅلر ناتھن لیون بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں مصروف ہیں۔ وہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 20 ہزار گیندیں کراچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی 20 ہزارویں گیند اسد شفیق کو پھینکی جس پر کوئی رن سکور نہیں ہوا۔ 69 ویں اوور کی تیسری اور لیون کے کیریئر کی 20 ہزار گیندوں کے دوران ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا جب لیون نے فرنٹ لائن سے باہر پیر رکھ کر امپائر کو نوبال کی آواز لگانے کا موقع فراہم کیا ہو۔



ناتھن لیون اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف وہ اپنا 80 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 31 اگست سے 3 ستمبر 2011 کے دوران سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ ناتھن لیون آسٹریلیا کی جانب سے 15 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

You May Also Like

0 comments