حکومت جلد ہی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی ،ْ وفاقی وزیر مذہبی امور

by - 22:44


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی تحریک لبیکپاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی ،ْدھرنے اوراحتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔



نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق رائے سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ پرامن مذاکرات کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت جلد ہی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرے گی۔دھرنے اور احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد رہا کیا جائے گا کیونکہ ان کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں

You May Also Like

0 comments