سی پیک منصوبے سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے

by - 23:02



اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بیرزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سی پیک سکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک روٹ کے دونوں اطراف میں انڈسٹریل زون کے قیام جس میں کیٹرنگ، خام مال کی پروسیسنگ، کارگو ٹرانسپورٹیشن، مینوفیکچرنگ وغیرہ سمیت مختلف کیٹیگری کی انڈسٹری شامل ہے، میں لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار بھی میسرآئیں گے۔


انہوں نے بتایاکہ سی پیک سنٹر فار ایکسی لینس کے سروے کے مطابق انڈسٹریل زونز میں تقریباً 12 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا جس سے خطے کی تجارت ،اقتصادی اور سماجی روابط میںاضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور پرمستحکم پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتا ہے جس سے خطے کے علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایاجا سکتا ہے۔ پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداریکے تحت مشترکہ حکمت عملی سے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی روابط کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔

You May Also Like

0 comments