خواب میں کیڑے مکوڑے دیکھنے کی ایسی خوفناک تعبیر کہ سن کر ہی روح کانپ جائے

by - 22:26


لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں پچھلے پندرہ سال سے برطانیہ میں ہوں ۔آئی ٹی کمپنی میں کام کرتا ہوں ،میں سافٹ وئیر انجینرنگ کی تعلیم کراچی میں حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک آگیا تھا ،پہلے رومانیہ گیا ،وہاں سے ڈنمارک اور اب یہاں برطانیہ کی نیشنلیٹی لے چکا ہوں ۔میں کوئی بہت زیادہ مذہبی رجحان نہیں رکھتا لیکن اپنے مذہبی عقائید کی سختی سے پابندی کرتا ہوں ۔کبھی کبھار نماز پڑھ لیتا ہوں ،نہ پڑھنے کا دکھ ہوتا ہے لیکن دنیا کی دوڑ نے مجھے پوری طور جکڑ رکھا ہے ۔میں آپ سے اپنا خواب ڈسکس کرنا چاہتا ہوں ۔ ایک ماہ کے دوران دو بار یہ خواب دیکھا کہ میرے گھر میں کیڑے مکوڑے داخل ہورہے ہیں ،میں ڈر جاتا ہوں ،انکو مارنے کی کوشش کرنے میں سپرے تلاش کرتا ہوں مگر سپرے نہیں ملتا ۔کچھ کیڑے میرے بستر پر چڑھ جاتے ہیں ،اور ایک طرف بیٹھ جاتے ہیں ۔دوبار ایسا ہی ملتا جلتا خواب دیکھا ہے ۔ایک دن تو یہ بھی دیکھا کہ میں اپنا پسندیدہ جوتا پہننے لگا تو دیکھا کہ چند کیڑے میرے جوتے میں چھپے بیٹھے ہیں ،میں نے وہ جوتا اٹھا کر باہر پھینک دیا ۔پھر دیکھا کہ کیڑے میرے گھر سے نکل گئے ہیں ۔مجھے دکھ ہوا کہ میں نے اپنا قیمتی جوتا ضائع کردیا ہے ۔یہ بات میرے حواس پر طاری ہے ۔(نصیر احمد ،مانچسٹر)


تعبیر۔آپ نے خواب کی جو تفصیلات بتائی ہیں اور جن کوائف کا ذکر کیا ہے ،اس کے مطابق یہ خواب کچھ نازک اور حساس معاملات کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے ۔اس خواب کی کیفیات کے مطابق تو یہ تعبیر سمجھ آتی ہے کہ کوئی ایسا شخص جویہ خواب دیکھتا ہے اسکے اندر انجانے خوف پائے جاتے ہیں جن کا تدارک وہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا ۔خواب کی ایک حساس تعبیر یوں بھی نکل سکتی ہے کہ ایک ایسا فرد جس نے ان کیفیات کے ساتھ خواب دیکھا،اسکا کسی ایک خاتون سے تعلق ہے جو کسی کی مخبر ہوسکتی ہے ۔اوراپنے شوہر سے متعلق معلومات کسی کو دیتی ہے ۔اب آپ کاکیا معاملہ ہے،یہ آپ بخوبی بتاسکتے ہیں ۔جائزہ لیں کہ کہیں آپ کے کام کی نوعیت ایسی تو نہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں آپ کی جاسوسی کے لئے گھر میں خفیہ ریکارڈنگ کراتی ہوں ،کوئی بگ لگا ہو،آپ کسی خاتون سے جس پر آپ کو بھروسہ ہو ،اس سے نازک معلومات شئیر کرتے ہوں ۔مشورہ ہے کہ مذکورہ امکانات کے پیش نظر اپنے معاملات کا فوری جائزہ لیں ۔آپ اس سے نجات پالیں گے تاہم اس دوران تک جتنا وقت گزرے گا ،آپ کو تکلیف پہنچائے گا ۔واللہ اعلم الصواب(خواب و استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا 

You May Also Like

0 comments