کیا آپ تحریک انصاف کی بتائی گئی کارکردگی کے معیار سے مطمئن ہیں

by - 22:07


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 100 روز پورے ہونے پر جناح کنونشن سنٹر میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر وزراءنے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔



آج نشر ہونے والے ٹی وی ٹاک شوز کا موضوع بھی 100 روز پورے ہونے پر حکومت کی کارکردگی کے معیار سے متعلق ہے اور ہر کوئی اس حوالے سے اپنا تبصرہ کرنے میں مصروف ہے تاہم معروف صحافی سلیم صافی نے کچھ ایسا تبصرہ کیا ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ’کیا آپ تحریک انصاف کی بتائی گئی کارکردگی کے معیار سے مطمئن ہیں؟ ‘ تو انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے کالم میں لکھا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سورة فاتح پوری نہیں پڑھتے اور ایاک نعبد و ایاک نستعین ہی پڑھتے ہیں لیکن شائد میرے کالم کا کچھ اثر ہوا ہے اور آج انہوں نے پوری سورة فاتح پڑھتے ہوئے اللہ سے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا بھی مانگی ہے جس میںیوٹرن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ہونے والی تقریروں اور دعوﺅں کا جواب سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کی رپورٹ کی صورت میں مل گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سراسر ظلم کیا ہے، متاثرہ فیملی کی گائے بھی ان کی طرف نہیں گئی جبکہ انہوں نے زمین پر قبضہ بھی کیا ہے۔
وزیر داخلہ شہریار آفریدی کی معاونت سے پولیس نے متاثرہ خاندان کیساتھ ظلم کیا، جعلی ایف آئی آر بھی کاٹی اور جیل میں بھی ڈالا اور پھر حکومت نے آئی جی کا ٹرانسفر کیا، اس ظلم کے بعد بھی اعظم سواتی وزیر ہے، شہریار آفریدی بھی وزیر ہے، اس سے اندازہ لگائیں کہ عام آدمی کیا توقعات رکھے بیٹھے ہو گا۔

You May Also Like

0 comments