کوکاکولا کے ذریعے ٹوائلٹ کو چمکا کر نیا جیسا بنانے کا طریقہ

by - 22:21



ٹوائلٹ کو چمکانے کی مصنوعات کے اشتہارات ہمارے ٹی وی چینلز پر بہت چلتے ہیں لیکن اکثر یہ مصنوعات ٹی وی اشتہارات میں جو کارکردگی دکھاتی ہیں گھر لانے پر اس کا عشرعشیر بھی نہیں ملتا۔ تاہم اب ایک ماہر نے کوکا کولا کے ذریعے ٹوائلٹ کو نئے جیسا بنانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایمیلا زاما نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ یہ اگر بہت عجیب لگے گا لیکن کوکا کولا کے ذریعے آپ ٹوائلٹ کے انتہائی ضدی داغوں کو باآسانی ختم کر سکتے ہیں۔


کوکا کولا کی ایک بوتل لیں اور اسے پورے ٹوائلٹ پر انڈیل دیں اور پھر اسے اسی حالت میں ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں تاکہ کوکا کولا میں موجود تیزاب داغوں کو اچھی طرح توڑ ڈالیں۔ اس کے بعد ٹوائلٹ کو برش کے ساتھ اچھی طرح رگڑیں اور فلش کر دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا ٹوائلٹ بالکل نئے جیسا چمک رہا ہو گا۔

You May Also Like

0 comments